ابنا: ہمارے نمائندےکی رپورٹ کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے آج ایرانی وزیرخارجہ علی اکبرصالحی سے ماسکو ميں ملاقات میں کہا کہ روس دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ایران کے ساتھ ایٹمی مسئلے میں تعاون کے لئے تیار ہے۔
لاؤروف نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری کے دورۂ تہران کو کامیاب قرار دیا۔
اس موقع پر ایران کے وزیرخارجہ نے بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ روس ایران کا ایک بڑا پڑوسی ہے، کہا کہ تہران ، ایران کےساتھ تعاون کے لئے ماسکو کی کوششوں میں پیشرفت دیکھ رہا ہے۔
علی اکبرصالحی نے مزید کہا کہ روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نیکولائی پاتروشف کا دورۂ تہران دو طرفہ تعاون ، علاقائی حالات ، عالمی مسائل اورایٹمی معاملے کا جائزہ لینے کے لئے اچھا موقع ہے ۔
...........
/169